سری لنکا سے شکست کے بعد بنگلا دیش ایشیا کپ سے باہر

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئےایشیا کرکٹ کپ 2022 کے پانچویں میچ سری لنکا نے بنگلا دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی، جس کے بعد بنگلا دیش ایونٹ سے باہر ہو گیا جبکہ سری لنکا نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سری لنکن ٹیم کے اوپنر پتھم نسانکا 20 رنز، چارتھ اسالنکا ایکرن، دانوشکا گناتھیلاکا 11، بھانوکا راجا پاکسے دو رنز، کوسال مینڈس 60 رنز اور وینندو ہسرنگا دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبادت حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بنگال ٹائیگرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر سب سے بڑا اسکور کیا گیا۔بنگلہ دیشی ٹیم نے آخری 10 اوورز میں 98 رنز بنائے۔

بنگال ٹائیگرز کے اوپنر شبیر رحمان پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے اسکے بعد اوپنر مہدی حسن میراز 38، مشفق الرحیم 4 رنز، کپتان شکیب الحسن 24 رنز، عفیف حسین 39 رنز، محمود اللہ 27 رنز اور مہدی حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گروپ بی سے افغانستان کی ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

خیال رہے کہبنگلہ دیش نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فارن فنڈنگ سکینڈل میں عمران کی مزید کرپشن بے نقاب

میڈیا رپورٹس ک مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کے لیے آج کا میچ اہم ہے کیونکہ میچ میں شکست سے ایک ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ گروپ بی سے افغانستان کی ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

سری لنکا کے سکواڈ میں دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، اشین بندارا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا جبکہ شبیر رحمان، مصدق حسین، کپتان شکیب الحسن، مصتفیض الرحمان، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، عفیف حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، عبادت حسین، مصتفیض الرحمان شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button