پرویز الٰہی نے فواد چوہدری سے متعلق گفتگو پر معافی مانگ لی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری سے متعلق گفتگو پر معذرت کرلی۔

ایک  بیان میں پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔ میرے بیان سے فواد چوہدری کی فیملی کو دکھ پہنچا،معذرت خواہ ہوں۔

یاد رہے  کہ آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قریبی لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔ 4،5 قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی۔ اب دیکھو کیا حال ہے۔ اسلم اقبال کے سارے کام ہورہے ہیں اور لاہور کے کام بند ہیں، ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا۔ ایک سال اور کام کرتے تو یہاں سے ن لیگ کا نام مٹ جاتا، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھے کہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔

فواد کی گرفتاری نے پی ٹی آئی کی کمر توڑ دی

Related Articles

Back to top button