خوبصورت اور مزیدار گری کھانے کے فائدے بھی بے شمار

پستے صرف دیکھنے میں خوبصورت نہیں ہوتے بلکہ ان کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے۔سبز رنگ کی اس گری کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ ہزاروں سال سے انسان اسے کھا رہے ہیں۔

اس کا جواب ہاں ہے کیونکہ اس گری میں متعدد اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کے مختلف حصوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔پستے کی 28 گرام مقدار کھانے سے جسم کو 159 کیلوریز، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام فائبر، 6 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائی، پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی 6، کاپر، وٹامن بی 1 اور Manganese جیسے اجزا ملتے ہیں۔

اس گری کی خاص بات وٹامن بی 6 ہے جو متعدد جسمانی افعال بشمول بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس اچھی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ ان سے خلیات کی صحت بہتر ہوتی ہے اور مختلف امراض جیسے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

پستے اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔

اس گری میں lutein اور zeaxanthin جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو بینائی کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

اسی طرح پولی فینولز اور tocopherols جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں جو کینسر اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button