کورونا ویکسن ایسٹرا زنیکا واپس لینے کا اعلان

کووڈ ویکسن ایسٹرا زینیکا بنانے والی برطانوی دوا ساز کمپنی نے اپنی ویکسن کی ترسیل روک کر دنیا بھر میں بھیجی گئی ویکسن واپس منگوانے کا بھی اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسن ایسٹرازینیکا کی طلب میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے باعث کمپنی کو ترسیل روکنا پڑی، دوسری جانب دیگر کمپنیوں کی مارکیٹ میں ویکسن کی دستیابی بھی ایک وجہ بنی ہے۔

خیال رہے کہ کووڈ ویکسن ایسٹرازینیکا نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اس کی تیار کردہ ویکسن سے جسم کے اندر خون جمنے کی سنگین بیماری پیدا ہوسکتی ہے، یہ ویکسن پلیٹلیٹس کی کم تعداد کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ کمپنی کے خلاف برطانیوی عدالتوں میں کئی مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ویکسن متعدد افراد کی موت کا سبب بنی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2021 میں ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button