بھارتی خواتین وکلا کودوران سماعت زلفیں سنوارنے سے گریز کا حکم

بھارت کی ایک مقامی عدالت نے خواتین وکلا کو دوران سماعت زلفیں سنوارنے سے گریز کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایسا کرنے سے عدالتی کارروائی میں خلل پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مضحکہ خیز عدالتی حکم بھارتی شہر پونے کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 20 اکتوبر 2022 کو جاری کیا ، جس کی تصویر سپریم کورٹ کی سینئر وکیل اندرا جیسنز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مقامی عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ خواتین وکلاء عدالتی کارروائی کے دوران اپنے بال نہ سنواریں، ان کا زلفیں سنوارنا عدالتی امور میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

بھارتی خاتون وکیل اندرا جیسنز نے ایک ٹوئٹ میں عدالتی نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ واہ! وہ کون ہے جس کے امور میں خواتین وکلاء کے باعث خلل پیدا ہورہا ہے اور کیوں؟

اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عدالتی نوٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور نوٹس کو جنس پرستی اور خواتین وکلاء کیساتھ امتیازی سلوک قرار دیا جارہا ہے۔

Back to top button