علیم خان پرجعلسازی سےسرکاری زمین کی فروخت کا مقدمہ درج

تحریک انصاف کے سابق رہنماعبدالعلیم خان پر انسداد بدعنوانی فورس نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج لیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان پر سرکاری زمین دھوکے سے فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ محکمہ مال / و ایل ڈے اے اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے سرکاری زمین بیچنے پر درج ہوا ہے۔

وزیر اعظم “کاپ27” میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے

باخبرذرائع کے مطابق علیم خان نے سرکاری اراضی ویژن ڈویلپر کمپنی کے مالک ہونے کی حیثیت سے جعلی لیٹرز کے ذریعے لوگوں کو فروخت کی تھی۔اینٹی کرپشن نے علیم خان کی کمپنی کے دیگر حصے داران کو بھی مقدمے میں ملزم قرار دیا گیا ہے، مقدمے میں ڈائریکٹر LDA شفقت نیاز بھی شریک جرم ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا تھا پارک ویو سٹی / ویژن ڈویلپرز تا حال منظور شدہ نہیں ہے جعل سازی سے زمین فروخت کی جارہی ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جلد ہی مجرموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button