وزیر اعظم "کاپ27” میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کاپ 27 میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے۔

پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کابینہ ارکان دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچے ہیں۔

وزیراعظم نارویجن ہم منصب کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مباحثے کی صدارت کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے تحت ابتدائی وارننگ سسٹمز سے متعلق گول میز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کلیدی خطاب بھی ہوگا۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے 27 ویں سالانہ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

FIA کوعمران ودیگرکیخلاف کارروائی کا اختیارمل گیا

پاکستانی وفد دورے کے دوران حالیہ سیلاب کی صورت میں موسمی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہونے کے باعث ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے آواز اٹھائے گا۔

اس کے علاوہ شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف کی کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی میں ”مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ“ میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button