لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفی دے دیا، جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021 کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 5 سال تین ماہ اور 27 دن جج کے عہدے پر رہنے کے بعد استعفی د دیا، اپنا استعفی صدر پاکستان کو بھجوایا۔
اس حوالے سے جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہےکہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا، عدالتی منصب سے مستعفی ہونے کےبعد قانونی سکالر شپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس سے وسیع وابستگی کا فیصلہ کیا،عدالتی بنچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے سب سے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بنچ چھوڑرہا ہوں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ میں آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اظہار کیا اور سینئر ساتھی ججز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو بھی بھجوادی۔
یاد رہے کہ جسٹس راحیل کامران شیخ ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر تھے،بطور جج انہوں نے 126 رپورٹڈ ججمنٹس جاری کیں،جسٹس راحیل کامران نے جنوری 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔
