گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب کے خطرات کی وجہ سے الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔جس کےمطابق مون سون بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، غذر، شگر، دیامر، روندو، استور، گانچھے، کھرمنگ اور وادی نیلم کے علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔
سوات، چترال،اپر و لوئر دیر، شانگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورت حال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
کرپشن مخالف کارروائیاں، پنجاب حکومت بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں کیوں؟
اس کے علاوہ کوہستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورت حال ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
