شادی کی تقریب پر امریکی حملہ اخلاقی گراوٹ کی مثال ہے: ایرانی وزارت خارجہ

 

 

 

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیرک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کو اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس واقعے نے ایران کے خلاف واشنگٹن کی غیر قانونی جنگ کی حقیقت دنیا کے سامنے مزید عیاں کر دی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاکہ منگل کو صوبہ ہرمزگان کے شہر کوہستک میں رہائشی عمارت میں جاری شادی کی تقریب امریکی حملے کے ملبے اور شیلنگ کی زد میں آئی،جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے۔

اسماعیل بقائی نے امریکی اقدامات کے دفاع میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ اصل حقیقت امریکی حملوں میں ہونےوالے جانی نقصان اور جرائم ہیں۔

دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ جنگ میں امریکا کو تہران کی جانب سے ایک ’نئی حکمتِ عملی‘ کا سامنا کرنا پڑےگا۔

امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت

محسن رضائی نے کہاکہ ان بےسود کوششوں کے ذریعے آپ نہ صرف اس جہنم کی گہرائیوں سے نکلنےمیں ناکام رہیں گے جو آپ نے اپنے لیے خود بنایا ہے بلکہ جلد ہی آپ دیکھیں گےکہ میدان جنگ،سفارت کاری اور معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کےحوالے سے ایران کی نئی حکمت عملی آپ کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دےگی۔

 

 

Back to top button