امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت

ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مختلف صوبوں میں ہونےوالے امریکی حملوں میں 19 افراد شہید اور 108 زخمی ہوئےہیں۔
ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی کا کہنا تھا کہ حملوں کے دوران ایک شادی کی تقریب میں شریک ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 5 افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے،یہ 40 روزہ جنگ کے بعد ہونےوالے امریکا کے شدید ترین حملوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیرک کے پہاڑی علاقے میں پیش آنےوالے واقعے میں زخمی ہونے والے چھ افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں جب کہ 26 سرجیکل وارڈز میں زیرعلاج ہیں۔خوزستان صوبے میں اہواز اور آغا جاری کے مختلف مقامات پر حملوں میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
ایران پر ایک اور حملے کےلیے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی : امریکی صدر
پاسدارانِ انقلاب نے بھی تصدیق کی ہےکہ صوبہ کرمانشاہ میں آئی آر جی سی کی ایرو سپیس فورس کے چار اہلکار شہید ہوئےہیں،رپورٹس کےمطابق لاوان جزیرے پر امریکی حملے کےبعد بسیج فورسز کے تین اہلکار بھی شہید ہوئےہیں۔
