ایران پر ایک اور حملے کےلیے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی : امریکی صدر

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر ایک اور حملے کےلیے تیار ہیں، ایران کے خلاف نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم وقت کے ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے،ہم ایران میں حیرت انگیز نتائج حاصل کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنےدیں گے،ایران ریڈار اور میزائل سسٹم دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی ہر سرگرمی پر ہماری گہری نظر ہے،ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے،ایرانی عوام اپنی حکومت کا مزید جبر برداشت نہیں کریں گے۔

ایران نے سپر سونک میزائل کیسے بنائے؟ حقائق سامنے آ گئے

انہوں نے کہا کہ ایران میں 65 ہزار مظاہرین ہلاک ہوچکے، ایران مظاہرین کو آنکھوں کے درمیان گولی مارتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کوئی بےمعنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کےلیے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کررہے۔مجھے موجودہ صورت حال زیادہ پسند ہے اور آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے جب کہ ایران کی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے۔

 

 

 

Back to top button