کراچی : شرجیل میمن کی جماعت اسلامی کے احتجاج میں جلاؤ گھیراؤ کی شدید مذمت

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے کیےگئے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں بدامنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی،احتجاج کے نام پر شہر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کےخلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن نےکہا کہ جماعت اسلامی کو احتجاج کا حق ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچانے کی چھوٹ کسی کو نہیں دی جائےگی ۔
ایکشن کمیٹی نے نوجوانوں کو فورسز پر حملوں کے لیے اکسایا: آزاد کشمیر پولیس
شرجیل میمن نےکہا کہ آگ لگانے،سڑکیں بند کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
