پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالرز حاصل کرلیے: وفاقی وزیر خزانہ

 

 

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالرز حاصل کرلیے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکس اصلاحات پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 3 ارب ڈالرز کا یورو بانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے، یورو بانڈ کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایاکہ اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی، یورو بانڈ کےلیے آرڈر بک حجم سے دوگنا رہی،ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے، ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہیں،اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ ایشیا،مشرق وسطیٰ،یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی،عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے،عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد موجودہ صورت حال کے ساتھ پاکستان کے مستقبل پر بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ سال اور 10 سالہ یوروبانڈز کےلیے بہتر قیمت حاصل ہوئی، 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں، یوروبانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے۔

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بیرونی فنانسنگ میں میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنے کی حکمت عملی ہے،پاکستان سکوک،ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈز سے بیرونی فنانسنگ متنوع بنارہا ہے۔

 

Back to top button