سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی

 

 

 

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 11300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہےکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 9688 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 113 ڈالر کم ہوکر 4315 ڈالر فی اونس ہے۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 70سینٹس کی کمی سے 63 ڈالر 80 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے کی کمی سے 6 ہزار 859 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 231 روپے کی کمی سے 5 ہزار 880 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

واضح رہےکہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

 

Back to top button