ایران کا بحرین میں امریکی اڈے پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

 

 

 

ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ اس نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ائیربیس میں ریڈار تنصیبات اور ان علاقوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں اس کے مطابق امریکی فوجی تعینات ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ حملے فوجی مہم ’’آپریشن تھنڈر‘‘ کے 29ویں مرحلے کا حصہ تھے۔

ایرانی فوج کےمطابق شیخ عیسیٰ ائیر بیس خلیج میں ایک اہم امریکی اڈہ ہے، جہاں ہیلی کاپٹروں کی مرمت، ڈرون کے پرزوں اور جاسوس طیاروں سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

ایرانی فوج نے مزید دھمکی دی کہ مستقبل میں ہونےوالے مزید حملوں کے جواب میں تباہ کن اور وسیع پیمانے پر ردعمل دیا جائےگا۔

دوسری جانب اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ اردن کے ائیرڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونےوالے میزائلوں کو ناکام بنادیا۔

اردنی فوج کےمطابق اردن کی فضائی حدود میں 13بیلسٹک میزائل داخل ہوئے، 10 کو فضامیں تباہ کردیا،3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔

امریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ

یاد رہے کہ امریکی حملوں کےبعد ایران نے جوابی کارروائی کرتےہوئے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیاتھا۔

 

Back to top button