امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 5 افراد جاں بحق

ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نئی لہر کےدوران ایرانی شہر سیرک کے قریب ایک شادی کی تقریب کو بھی نشانہ بنائےجانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ایرانی میڈیا کےمطابق حملے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوئے۔
امریکا نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کردیا، ایرانی ٹی وی کےمطابق بندر عباس، قشم جزیرے اور آبنائے ہرمز کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی شہر سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے،آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
پابندیاں مسترد،روسی صدر کاایران کی حمایت کااعلان
ایرانی میڈیا کاکہنا ہےکہ جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں بھی دھماکے ہوئے،امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔
امریکی فوج کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
