حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کردی،حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے رابطہ کیا ہے، امید ہے کہ حکومتی ٹیم کل مذاکرات کے لیے منصورہ آئے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کےدوران کہا کہ مذاکرات بھی ہوں گے اور ہڑتال بھی ہوگی، مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، خاموش نہیں رہ سکتے، وزراء کہتے ہیں ٹیکسوں کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل موجود ہے۔
انہوں نےکہا سرکاری حکام 1300سی سی کی گاڑیاں چلائیں تو اربوں روپے کی بچت ہو گی، سوال کیا کہ وزیروں، افسران کیلئے مفت بجلی پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا؟
حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنےکی کوشش نہیں کر رہی، آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب دھرنے دے کر فی یونٹ 16 روپے تک کم کیا، آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، بجلی کے بل آدھے کروائیں گے۔
