بچےکی پیدائش پر17سال کی عمرتک ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے

سنگاپورکےوزیراعظم نےبچے کی پیدائش پر17سال کی عمرتک ڈیڑھ کروڑ دینے کااعلان کردیا۔

جی ہاں واقعی سنگاپور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہاں پیدا ہونے والے ہر بچے کے 17 سال کی عمر تک پہنچنے تک 55 ہزار 48 ڈالرز کی مالی معاونت والدین کو فراہم کی جائے گی۔

سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا جس کا بنیادی مقصد اس ملک میں شرح پیدائش میں آنے والی کمی کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

وزیراعظم لارنس وونگ کے مطابق ابھی بھی سنگاپور میں ہر بچے کی پیدائش پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے اور اس کا انحصار کسی خاندان میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب پر ہوتا ہے مگر بیشتر افراد کے لیے اسے سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

Back to top button