ذیابیطس ٹائپ 2سےبچنےکیلئےناشتہ لازمی قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیےناشتہ واقعی دن کی سب سے اہم غذا ہے۔
امریکا کی وینڈربلٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ کرنے کی عادت بلڈ شوگر کی سطح کو مسحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہر 9 میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس کا مریض ہے۔
