سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان

 

 

 

 

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کو پاکستان کے مؤقف کی سفارتی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ انصاف غالب آ گیا،عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے قانونی مؤقف کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے نے واضح کردیا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذالعمل ہے اور بھارت اس کی قانونی پابندی کا پابند ہے،فیصلے سے پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قانونی پیش رفت ہوئی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کےلیے سندھ طاس معاہدہ محض ایک دوطرفہ معاہدہ نہیں بلکہ ملک کے آبی وسائل اور قومی مفادات کے تحفظ سے وابستہ ایک اہم بین الاقوامی قانونی انتظام ہے،عالمی ثالثی عدالت کا متفقہ فیصلہ پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتا ہےکہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری ہرفریق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ فیصلے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری،عالمی قانون کی بالادستی اور ریاستوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں کے احترام کے اصول مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کےلیے آئینی،قانونی اور سفارتی ذرائع بروئے کار لاتارہے گا۔

انہوں نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلےکو پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تائید قراردیتے ہوئے کہاکہ اس پیشرفت سے خطے میں پانی سے متعلق معاملات کو بین الاقوامی قانون اور طے شدہ معاہدوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی ہے۔

پاکستان کو انتظامی بنیادوں پر مزید صوبوں کی ضرورت ہے : خالد مقبول

انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت کا برقرار رہنا پاکستان کےلیے ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے مستقبل میں آبی تنازعات کے حل کےلیے بین الاقوامی قانونی اصولوں کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔

 

Back to top button