آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر ’سیڈر‘ کو آبنائے ہرمز میں روکے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی آئل ٹینکر ’سیڈر‘ کو آبنائے ہرمز میں روک دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کےمطابق سعودی ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزررہا تھاکہ اسے اچانک روک دیاگیا جب کہ جہاز کی جانب سے خودکار شناختی نظام بھی اچانک فعال کردیا گیا۔
ایران کا امریکا سے مذاکرات کا دروازہ مکمل بند نہ کرنے کا عندیہ
رپورٹ کےمطابق ٹینکر میں 20 لاکھ بیرل تک تیل لےجانے کی گنجائش ہے۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بھی ایک آئل ٹینکر اور فوجی فورسز سے متعلق واقعے کی اطلاع موصول ہونےکی تصدیق کی ہےتاہم خبر رساں ادارے نے یہ واضح نہیں کیاکہ برطانوی تصدیق کا واقعہ اسی سعودی ٹینکر سے متعلق ہے یا نہیں۔
