کرغزستان :شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، خطے میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال

 

 

 

وزیراعظم شہبازشریف کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی جس میں نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کےمطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پرتپاک اور دوستانہ ماحول میں ہوئی،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کےمطابق ملاقات میں جون میں ایرانی صدر پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے دوران فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ایرانی صدر نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کےخلاف نہیں، اس کا مقصد خطے میں امن اور سلامتی یقینی بنانا،علاقائی ممالک کے مفادات کو تحفظ دینا ہے۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں

صدر پزشکیان نے ثالثی کے عمل میں پاکستان کے فعال اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسلم ممالک متحد ہوں تو اسرائیل ان پر اتنی آسانی سے حملہ آور نہیں ہوگا،مسلم ممالک کے پاس باہمی گفتگو اور تعاون سے حل نکالنے کی صلاحیت ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہاکہ مکہ معاہدہ مسلم دنیا کا اتحاد مضبوط کرنےکی جانب قدم ہے،دیگر علاقائی و مسلم ممالک بھی شامل ہوکر تعاون بڑھائیں گے۔

 

Back to top button