پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 41 پیسے مقر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں یکم ستمبر 2026 کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

Back to top button