پاکستان کے بالائی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کاامکان

این ڈی ایم اے نےبارشوں کی پیشگوئی کے مدنظر اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شمالی اور بالائی پاکستان کے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں متوقع بارشوں سے برسات ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
گلگت بلتستان: گلگت، دیامیر، غزر، ہنزہ، سکردو، استور اور شگرمتاثرہونےکاخدشہ ہے۔
خیبر پختونخوا: چترال، دیر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، بٹ گرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی اور مردان میں بارش کاامکان ہے۔
آزاد کشمیر: باغ، پونچھ، مظفرآباد، حویلی، بھمبر، سدھنوتی، میرپور اور کوٹلی میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔
پنجاب: لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، شیخوپورہ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور سرگودھا میں موسلادھاربارش کاامکان ہے۔
