ہائیکورٹ:عمران خان کی طرح سہولتیں مانگنے والے قیدیوں کی درخواستیں خارج

اسلام  آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح سہولتیں مانگنے والے 3 قیدیوں کی درخواستیں خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد  آصف نے اڈیالہ جیل میں قید 3 قیدیوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا اور تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں درج کی جائیں گی۔

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کرانے اور بیرون ملک مقیم اہلخانہ سے فون پر بات کرانے کی استدعا  کررکھی تھیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا پھر مسترد کر دی۔

عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

عظمیٰ خان کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ توہین عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور ممکن ہو تو رواں یا آئندہ ہفتے اس پر سماعت کی جائے۔

Back to top button