مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سنگاپور روانہ

سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف4 روزہ غیر ملکی دورے پر سنگاپور روانہ ہو گئے ہیں ۔
میاں نواز شریف سپیشل ائیر کرافٹ سے سنگاپور روانہ ہوئے جبکہ حسن نواز شریف اورحسین ،چودھری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی سربراہ مسلم لیگ ن کے ہمراہ ہیں۔
سنگار پور میں مختصر قیام کے بعد نواز شریف چائینہ روانہ ہو جائیں گے۔
نواز شریف کی روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ائیر پورٹ پر اہم ملاقات بھی ہوئی۔
وزیر اعظم نے کرغزستان کے دورے سے متعلق پارٹی سربراہ سے رہنمائی بھی لی۔
