عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد

 

 

 

سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے کی استدعا پھر مسترد کر دی۔

عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

عظمیٰ خان کی درخواست میں کہاگیا تھاکہ توہین عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کےلیے مقرر کیا جائے اور ممکن ہو تو رواں یا آئندہ ہفتے اس پر سماعت کی جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دو ہفتے قبل عمران خان کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے عمران خان کے طبی معائنے کےلیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیتےہوئے کہا تھاکہ ہسپتال میں عمران خان کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہوں گے۔

عدالتی حکم پر عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کےلیے پمز ہسپتال منتقل کیاگیا تھا،شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے 2 ماہرین نے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا جب کہ دیگر طبی معائنے پمز ہسپتال کے متعلقہ ماہرین نے انجام دیئے تھے جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

درخواست گزار کےمطابق فوری سماعت سے متعلق پہلی درخواست سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مسترد کردی تھی،جس کے بعد دوبارہ عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کی جیل میں طبیعت خراب ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد کرکے عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کےلیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا مشترکہ ملک ہے: محمود اچکزئی

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا مرکزی کیس 16 ستمبر کو سماعت کےلیے مقرر کیا ہے،توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بھی 16 ستمبر کو ہوگی۔

 

 

Back to top button