امریکا کا ایران کی معاشی تنہائی کےلیے چین پر بھی پابندیوں کا عندیہ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں، جس کےلیے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز بھی زیر غور ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا رواں ہفتے ایران کے ایک اور بینک پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے،ضرورت پڑی تو ایران کےخلاف امریکی مالیاتی طاقت استعمال کریں گے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ گروپ 20 کے آئندہ ہونےوالے اجلاس میں چینی حکام سے ایران کے ساتھ تجارت پر بات ہوگی۔
ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
انہوں نے کہاکہ چین کے خلاف پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں،چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کا اہم خریدار ہے۔
