امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، راکٹ لانچرز تباہ کردیے

 

 

 

امریکا نے ایران کے لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں پہنچانے کےلیے راکٹ داغنے کی تیاری کررہے تھے اسی دوران امریکی فورسز نے کارروائی کی۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونےکا دعویٰ کرتے ہوئے امریکا کو جوابی کارروائی اور سزا کی دھمکی دی ہے۔

قبل ازیں امریکی نیوز ویب سائٹ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایاتھا کہ امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر موجود ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایاہے۔

رپورٹ کےمطابق امریکی حملے میں 2 لانچرز کو نشانہ بنایاگیا،جن کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں نصب کرنےوالے راکٹ داغنے کی تیاری کررہے تھے۔

ایرانی عوام کے اتحاد نے امریکا اور اسرائیل کے منصوبے ناکام بنادیے، حزب اللہ سربراہ کا بڑا دعوی

خیال رہےکہ لارک جزیرہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک اہم تزویراتی مقام ہے، اس لیے یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھا جارہا ہے۔

 

Back to top button