بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 2 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔یہ دہشت گرد ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کردی گئی جب کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق برآمد کیاگیا اسلحہ اور گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیاجانا تھا۔ بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
