آبنائے ہرمز: بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

 

 

 

 

آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں 2 بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کےبعد ایک سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث ٹینکر مکمل طور پر رک گیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ٹینکر آبی گزرگاہ سے غیرقانونی طور پر گزرنے کی کوشش کررہا تھا،جہاز اور عملے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس حوالے سے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہےکہ سکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنےوالے دیگر بحری جہازوں کو بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑےگا،آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے مقررہ ضوابط پر عمل لازمی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہےکہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں خطرہ بننے والی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مائن لیئنگ فورسز کےخلاف محدود اور انتہائی درست کارروائی کی ہے

امریکا کا ایران کی معاشی تنہائی کےلیے چین پر بھی پابندیوں کا عندیہ

سینٹ کام کےمطابق لارک جزیرے پر موجود ایرانی پاسداران انقلاب کی بارودی سرنگیں بچھانےوالی فورسز آبنائے ہرمز میں فوری خطرہ بن رہی تھیں۔

 

Back to top button