ایران جنگ کا خواہش مند نہیں، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر

 

 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہےکہ ایران جنگ کا خواہش مند نہیں تاہم جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہےگا، ایران کسی بھی جارح کو فیصلہ کُن جواب دے گا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں عدم استحکام اور بے امنی کسی کے مفاد میں نہیں،خطے میں عدم استحکام اور بے امنی سے سب کےلیے مشکلات پیدا ہوں گی،خطے کی سلامتی،معاشی ترقی یقینی بنانے کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

امریکا کا ایران کی معاشی تنہائی کےلیے چین پر بھی پابندیوں کا عندیہ

صدر مسعود پزشکیان نے یہ بیان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانگی کے موقع پردیا،جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز پر پرواز کرتےہوئے تباہ کیاگیا۔

 

 

Back to top button