معاشی ترقی کےلیے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے :وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کےلیے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے،معاشی ترقی کا عمل سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے وابستہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جارہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کےلیے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات،سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہماری ترجیحات ہیں،ایکسپورٹ فنانس ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
ایران جنگ کا خواہش مند نہیں، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
محمد اورنگزیب نے کہاکہ نجی شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری برادری سے تعاون مزید بڑھانا ہوگا،معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
