پاکستان کاسندھ طاس معاہدےپرعالمی ثالثی عدالت کےفیصلے کاخیرمقدم

حکومت پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ایوارڈ اور عبوری اقدامات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

عالمی ثالثی عدالت نے متفقہ طور پر قرار دیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ’زیر التوا‘ رکھنے کا فیصلہ معاہدے یا بین الاقوامی قانون کے دیگر قابل اطلاق قواعد کے تحت قابل قبول نہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے کچھ دیر قبل جاری کیے گئے پریس ریلیز کا نوٹس لیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ عدالت نے آج فریقین کو سندھ طاس معاہدے کی حیثیت سے متعلق اپنا ایوارڈ اور عبوری اقدامات سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عدالت کی جانب سے ایوارڈ اور فیصلہ تاحال عوامی سطح پر شائع نہیں کیے گئے، تاہم توقع ہے کہ آئندہ ایک ہفتے یا اس کے قریب انہیں شائع کردیا جائےگا۔

Back to top button