بلاول بھٹو نےاپنی منگنی کی تردید کردی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کی تردید کردی۔
بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا۔سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے،نہ ہی میں کسی شہزادی گلوریا کوجانتا ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔سانحہ پمز میں پاکستان کے درالحکومت میں 14 بچے فوت ہوئے، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، یہ وزیر ایک ہسپتال نہیں سنبھال سکتا ہے، یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بناؤ اور چلاؤ۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ وزیر اس وقت کہہ رہا ہے جب سندھ اسمبلی اس معاملے پر ایک جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔
