ہیڈاوربولنگ کوچ سمیت قومی ٹیسٹ ٹیم کے7کھلاڑیوں کوریلیزکردیاگیا

ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ سمیت پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان،  اویس ظفر اور خرم شہزاد کو ریلیز  کیا گیا ہے۔

سات متبادل کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان 7 کھلاڑیوں میں پانچ کھلاڑیوں کو ابھی ٹیسٹ کیپ نہیں ملی جبکہ دو کھلاڑی ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، محمد عمران جونئیر ، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا  اور رضا اللہ متبادل کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ سے پہلے انگلینڈ میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا گیا۔

 

Back to top button