ایل پی جی فی کلو 4 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

یکم ستمبر سے ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے ہوگئی۔
ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا۔
ایل پی جی کے 11.8کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
