لیونل میسی کاانٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ارجنٹینا کےسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں میسی نے انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کا اعلان کیا۔
39سالہ میسی نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اس فیصلے کا بالکل صحیح وقت ہے۔
خیال رہےکہ رواں سال فیفا ورلڈ کپ میں میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے مسلسل دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم اسے فائنل میں سپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے مجموعی طور پر 207 میچز کھیلے اور 125 گول سکور کیے، وہ ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سےزیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
ارجنٹینا نے میسی کی قیادت میں 2022 میں قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔
