حالیہ جنگ میں ہزاروں امریکی اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے: ترجمان ایرانی افواج

 

 

 

ایرانی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے حالیہ جنگ میں اسرائیل اور امریکا کو ہونے والے جانی نقصان سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے،جب کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان کے مطابق امریکا اور اسرائیل اپنے اہلکاروں کی ہلاکتوں کو چھپارہے ہیں،افغانستان اور عراق جنگ میں بھی ایسا ہی کیاگیا تھا۔امریکا نے ان جنگوں میں ہونے والی اصل ہلاکتوں کے اعداد و شمار بعد میں ظاہر کیے تھے۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہاکہ امریکا نے ہلاک فوجیوں کی باقیات بھی بعد میں لواحقین کے حوالے کی تھیں،امریکی فوج ہالی وڈ اور پروپیگنڈا فوج ہے جو مسلم ممالک کے وسائل کو لوٹ کا مال سمجھتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ایران نے دنیا کو دکھا دیاکہ امریکی فوج اور صیہونی حکومت ہالی وڈ کے دکھاوے سے زیادہ نہیں۔

امریکا نے یو اے ای کی سرزمین ایران پر حملے کےلیے استعمال کی : عباس عراقچی

ابوالفضل شکارچی نے کہاکہ امریکی اڈوں کو اپنے ملک میں رکھنےوالے ممالک کو بھی احساس ہوگیاکہ وہ ان کی حفاظت نہیں کرسکتا،جو امریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ان کا تحفظ کیسے کرے گا۔

 

Back to top button