اردن میں فوجی اڈے پر حملہ، ٹرمپ کی ایران کو سخت کارروائی کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں فوجی اڈے پر ہونے والے حملوں کے ردعمل میں ایران کو سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ایک ’ناکام ریاست‘ ہے، ایران کے پاس مؤثر فوج موجود نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایرانی حکومت پولیس اور فوجیوں کو تنخواہیں ادا نہیں کر پارہی،امریکی صدر نے ایران میں افراط زر 300 فیصد تک پہنچنے کا دعویٰ کردیا۔
امریکی صدر نے کہاکہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات اور دباؤ کا شکار ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ ایران کی قیادت بدحواسی کا شکار ہے اور ملک کی مؤثر نمائندگی کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے۔
ایران جنگ کا خواہش مند نہیں، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
ٹرمپ نے کہاکہ انسانیت کےخلاف جرائم پر ایران کےخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے،ایران نے حکومت مخالف ایک لاکھ سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔
