پاکستان کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی 2026-27 کی صدارت مل گئی، اعلامیے پر دستخط

پاکستان 27-2026 کےلیے شنگھائی تتاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا،اس حوالے سے اعلامیے پر دستخط کر دیے گئے۔
شنگھائی تنظیم سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان 27-2026 کےلیے شنگھائی تتاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کیے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل اجلاس میں شرکت کےلیے مرکزی ہال پہنچے جہاں مرکزی ہال آمد پر کرغزستان کے صدر نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
کرغزستان :شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، خطے میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال
دوسری جانب وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی،ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ازبک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
