راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں

 

 

 

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش رات 3 بجے شروع ہوئی جو صبح 8 بجے تک جاری رہی، شدید بارش کے باعث سڑکیں اور علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور متعدد مقامات پر کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔

پیرودھائی سے ملحقہ صفدرآباد،گلی لوہاراں، فوجی کالونی میں گھر پانی سے بھرگئے، یونین کونسل 4 اور 5 کے علاقے بھی ڈوب گئے، اعوان کالونی میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں،راولپنڈی کا ماڈل راجہ بازار بھی ڈوب گیا۔

بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،کٹاریاں کےمقام پر پانی کی سطح 27 فٹ کو چھوگئی،گوالمنڈی کےمقام پر پانی کا بہاؤ 21 فٹ ریکارڈ کیاگیا ہے،جسکے باعث قریبی آبادی کے رہائشیوں کو انخلاء کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بارش کےباعث ایکسپریس وے پر بدترین ٹریفک جام ہونےسے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

واسا حکام کےمطابق سب سے زیادہ بارش شمس آباد میں 197 اور گولڑہ میں 157 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،نیوکٹاریاں 184،پی ایم ڈی 146 اور پیرودھائی میں 86 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا

بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے اور ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

 

Back to top button