ایران کی میزائل صلاحیت ختم نہیں ہوئی، 90 فیصد سے زائد میزائل محفوظ ہیں : ایران

 

 

 

ایران کے سپریم لیڈر کے عسکری مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے ایران کی میزائل صلاحیت میں کمی سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کے 90 فیصد سے زائد میزائل بدستور محفوظ ہیں۔جو میزائل کم ہوئے وہ دشمن پر داغے گئے تھے،ان کی جگہ نئے میزائل حاصل کرلیے گئے ہیں۔

جنرل محمد رضا نقدی کا کہنا تھاکہ ایران کا میزائل بنانےکا نظام خودکفیل اور طویل عرصے تک برقرار رہنےکی صلاحیت رکھتاہے۔ایران کی مقامی دفاعی تنصیبات مسلسل میزائل تیار کر رہی ہیں اور پیداوار کی رفتار آپریشنل استعمال کے مقابلے میں صلاحیت برقرار رکھنے میں مدد دےرہی ہے۔

جنرل نقدی نے کہاکہ ایران نے اب تک روایتی جنگ لڑی ہے،لیکن اگر ہم غیرروایتی جنگ کے مرحلے میں داخل ہوئےتو اس کا ٹکراؤ وال سٹریٹ یا مین ہٹن میں بھی دیکھنے کو ملےگا۔

حالیہ جنگ میں ہزاروں امریکی اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے: ترجمان ایرانی افواج

انہوں نے واضح کیاکہ موجودہ عسکری کمانڈروں کی اکثریت جارحانہ طرزفکر کی طرف مائل ہے اور اسی کو ترجیح دیتی ہے۔

 

Back to top button