مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں کی جانے والی اکھاڑ پچھاڑ کے دوران مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈکو بھجوا دیا ہے۔
مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
واضح رہے کہ ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ سمیت پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد کو ریلیز کیا گیاہے۔
سات متبادل کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان 7 کھلاڑیوں میں پانچ کھلاڑیوں کو ابھی ٹیسٹ کیپ نہیں ملی جبکہ دو کھلاڑی ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔
صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، محمد عمران جونئیر ، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ متبادل کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
