خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابوہوگیا

خیبر پختونخوا میں رواں سال ڈینگی وائرس کے 478 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ سرکاری ہسپتالوں سے ڈینگی کے 2,697 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید 620 مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے 83 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پشاور 177 مصدقہ کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جبکہ کوہاٹ میں 151، بنوں میں 31، ہری پور میں 21 اور سوات میں 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ اور نوشہرہ میں 8، 8 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ خیبر، لکی مروت، لوئر دیر اور شمالی وزیرستان میں 2، 2 کیسز سامنے آئے۔ اورکزئی میں ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا، جو صوبے میں سب سے کم تعداد ہے۔

Back to top button