چور دن دہاڑے ایک ارب روپے مالیت کا ہار چرا کر فرار

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں چور دن دہاڑے بغیر نقاب پہنے ایک میوزیم میں داخل ہوئے، ہتھوڑے سے شیشے کا ڈسپلے توڑ کر 40 لاکھ ڈالرز (ایک ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد مالیت کا ہیرے کا ہار لے اڑے۔
آسٹریا کے میوزیم آف اپلائیڈ آرٹس میں 2 افراد زیورات کی نمائش دیکھنے کے بہانے داخل ہوئے جہاں کسی زمانے میں مصری شاہی خاندان کی ملکیت میں رہنے والا 673 ہیروں پر مبنی ہار ڈسپلے پر رکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی کیمرے میں ان دونوں کی فوٹیج بھی ریکارڈ ہوئی جو میوزیم میں جاری نمائش میں داخلے سے قبل کی تھی اور اس پر مبنی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
