بیوہ اورطلاق یافتہ خواتین کوبھی نکاح کاحق ہے،اداکارہ حمزہ علی

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہےکہ اگر طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو ہمارے معاشرے میں اسے غلط نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ ہے جو بیوہ اور طلاق یافتہ خاص طور پر جب ان کے بچے ہوں اور وہ دوسری شادی کرنا چاہیں تو اس چیز کو معیوب سمجھتا ہے اور بری نگاہ سے دیکھتا ہے۔

حمزہ نے کہا کہ کوئی دوسری شادی کرنا چاہے یا نہ کرنا چاہے یہ سراسر اس شخص کا فیصلہ ہونا چاہیے، اس میں ہمیں نہیں بولنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ جو خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں، ہمیں انہیں منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہے جو انہیں ہمارے دین نے دیا ہے۔

Back to top button