قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا ہوگئے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت شدید بخار میں مبتلا ہیں، جس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہے۔
کپتان کی صحت کے حوالے سے ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے میڈیا کو بابر اعظم کے بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق بابر اعظم نے خود بھی اپنی طبیعت کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا ہے۔
تاہم میڈیا منیجر کا کہنا تھا کہ گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں، بابر اعظم فٹ ہیں اور بخار کے حوالے سے کسی خاص تشویش کی ضرورت نہیں۔ ان کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
