ویمنزایشیاکپ،پاکستان نے تھائی لینڈ کوشکست دیدی

دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ ویمن کو 35 رنز سے شکست دے  کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے 54 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ صدف شمس نے 20، امِ ہانی نے 17 اور طوبیٰ حسن نے صرف 4 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے تھپچا پتھاوانگ اور سلی پورن لاؤمی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فنیٹا مایا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا سکی۔

چنیدا سوتھیروانگ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ نارویمول چائی وائی نے 17 اور ناتھاکان چنتھم نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے 2، جبکہ فاطمہ ثنا اور نیشرا سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کو 84 رنز تک محدود کرکے میچ 35 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ سعدیہ اقبال کو بہترین بولنگ پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

Back to top button